ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اناہزارےکا حکومت کو خط، تحریک چلانے کی وارننگ

اناہزارےکا حکومت کو خط، تحریک چلانے کی وارننگ

Fri, 06 Jul 2018 00:18:39    S.O. News Service

نئی دہلی،05؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) معروف سماجی کارکن اناہزار ےنے مودی حکومت پر سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات نافذ کرنے، لوک پال اور لوک آیکتوں کی تقرری نیز دیگر وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ اگر ان یقین دہانیوں کو پورا نہیں کیا گیا تو وہ دواکتوبر سے رالیگن سدھی میں پھر سے تحریک شروع کردیں گے۔انا نے وزیراعظم کے دفتر میں وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو جمعرات کو خط لکھ کر تحریک کے تعلق سے آگاہ کیا ہے۔اس خط کی کاپی وزیراعظم مودی ، زراعت کے وزیرمملکت گیجندر سنگھ شیخاوت اور مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فدنویس کو بھی بھیجی گئی ہے۔
 


Share: